Friday, December 8, 2023

جاپانی بیس بال کوچ نے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ پریکٹس کرائی

جاپانی بیس بال کوچ نے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ پریکٹس کرائی
August 26, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں جاپانی بیس بال کوچ نے حفیظ کو خصو صی فیلڈنگ پریکٹس بھی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے سربراہ تو ہیڈکوچ نیشنل اکیڈمی محمداکرم تھے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والے بیس بال کوچ ٹومو آئرو کووا کا فیلڈنگ سیشن قابل توجہ رہا۔ فیلڈنگ کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے طویل بیٹنگ اور باو¿لنگ سیشن بھی کیے۔ قومی ٹیم کے کیمپ میں شعیب ملک، محمدحفیظ کے علاوہ فاسٹ باولر عمران خان اور سہیل خان بھی شریک ہوئے جبکہ کراچی سے بلائے جانے والوں میں انور علی، اسد شفیق نے بھی بیٹنگ پریکٹس کی۔ کیمپ کا مقصد فٹنس کے معیار کو بہتر کرنا ہے جسے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی سے پہلے ختم کر دیا جائے گا۔