Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جاپانی بحریہ کے جہاز یوگیری کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

جاپانی بحریہ کے جہاز یوگیری کا کراچی بندرگاہ کا دورہ
July 11, 2021

کراچی (92 نیوز) جاپانی بحریہ کے جہاز یوگیری نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور جاپانی دفاعی اتاشی نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد بھی کیا۔ دوطرفہ مشق میں کثیرالجہتی بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور انڈین اوشن ریجن میں میری ٹائم سکیورٹی کا فروغ تھا۔

ترجمان کے مطابق دوطرفہ مشق خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی آئینہ دار ہے۔ پاک بحریہ اور جاپانی نیوی خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔

جاپانی بحریہ کا جہاز یوگیری کثیرالقومی بحری مشق امن 21 میں بھی شریک تھا۔