Tuesday, February 7, 2023

جاوید میانداد نے عامر لیاقت حسین کو الیکشن لڑنے کا کھلا چیلنج دیدیا

جاوید میانداد نے عامر لیاقت حسین کو  الیکشن لڑنے کا کھلا چیلنج دیدیا
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے عامرلیاقت حسین کوکھلاچیلنج دے دیا۔ عامر حسین لیاقت کی لیاقت ایک بار پھر جواب دے گئی ،اپنی ہی پارٹی کے  خلاف محاذ کھولا تو لینے کے دینے پڑ گئے ،سابق کرکٹر جاوید میانداد نے  بھی تنقیدی جملوں سے بھرپور اننگز کھیلی ۔ جاوید میانداد نے پی ٹی آئی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ لوگوں نے آپ کو نہیں، عمران خان کو ووٹ دیا ۔ صرف یہ ہی نہیں جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دے ڈالا ،بولے سیٹ چھوڑیں اور میدان میں اتریں ۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی بغاوت ساتھیوں نے کچل دی  ، پی ٹی آئی کراچی کے ارکان اسمبلی عامر لیاقت پر برس پڑے  ۔ رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی عامر لیاقت چیز کیا ہے؟۔ سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو تو اسکے گھر والے ووٹ نہ دیں۔کراچی کے ارکان اسمبلی کو عامر لیاقت کیخلاف کھڑے ہونے کا مشورہ  بھی دے دیا۔ پارٹی عامر لیاقت کے بارے میں کیا فیصلہ  لے گی یہ تو وقت بتائے گا تاہم معروف  اینکر پرسن  نے اپنی ہی پارٹی سے لڑائی کی روایت برقرار رکھی ۔