Friday, December 9, 2022

جاوید لطیف کے الفاظ ہماری خاندانی روایات پر خودکش حملہ ہیں : عمران خان

جاوید لطیف کے الفاظ ہماری خاندانی روایات پر خودکش حملہ ہیں : عمران خان
  اسلام آباد(92نیوز)حکومتی رکن جاوید لطیف نے کیا  بدتمیزی کی مراد سعید واقعہ سنانے بنی گالہ پہنچ گئے ، پہلے پارٹی قیادت کو جھگڑے کی وجہ سے آگاہ کیا ، پھر کپتان کو بھی سارا قصہ بتایا، عمران خان کہتے ہیں جاوید لطیف کے الفاط مسلمان خاندانی روایات پر خود کش حملہ ہیں ، ان کا محاسبہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ میں کیا ہوا، جاوید لطیف نے کیا کہا،اور اس پرطیش میں آکر مکہ کیوں اچھالا،مراد سعید یہ سب بتانے بنی گالہ میں عمران خان کے پاس جا پہنچے، پہلے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں اپنی روداد سنائی ، پھر کپتان سے الگ ملاقات کی اور انہیں ساری تفصیل بتائی،  کہتے ہیں حکومتی رکن جاوید لطیف نے ان کے اہل خانہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیئے،پھر پارٹی قائد کو غدار کہا جو ناقابل برادشت تھا، اس معاملے پر لڑائی بھی ہوئی ،،یہ سب سن کر عمران خان کو بھی افسوس ہوا۔  کہنے لگے کہ انہیں مراد سعید کے ساتھ ہمدردی ہے اور کہا کہ انصاف ضرور دلائیں گے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اہم پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نےجاوید لطیف کے نازیبا الفاظ کو مسلمان خاندانی روایات پر خود کش حملہ قرار دیا اور کہا کہ جاوید لطیف کا ہر فورم پر محاسبہ کریں گے، اسمبلیوں میں قراردادیں لائیں گے ،پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اور سول سوسائتی کو بھی متحرک کیا جائے گا۔