جاوید لطیف کیخلاف ریاست کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ درج
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کیخلاف ریاست کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میاں جاوید لطیف کیخلاف ریاست سے بغاوت ،غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جاوید لطیف نے حکومت ، ملکی سالمیت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ۔۔ اور ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش کی۔
لیگی رہنماء نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا۔ میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا۔