Tuesday, October 4, 2022

جاوید حنیف کی گرفتاری، فروغ نسیم نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

جاوید حنیف کی گرفتاری، فروغ نسیم نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ۔ خط میں لکھا گیا کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، سابق چیئرمین  کے پی ٹی جاوید حنیف انتخابات میں امیدوار ہیں  لہذا  نیب ہدایات کے پیش نظر ایم کیو ایم رہنما جاوید حنیف کو رہا کیا جائے۔ خط میں لکھا گیا کہ جاوید کو رہا کیا جائے تا کہ وہ اپنی الیکشن مہم جاری رکھ سکیں ۔