Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، موسمیاتی تغیرات سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، موسمیاتی تغیرات سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موسمیاتی تغیرات سے پاکستان اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے"یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ" کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خیالات ، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہئے۔

دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔