Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جان کیری کی سعودی شاہ سے ملاقات‘ شام میں جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال

جان کیری کی سعودی شاہ سے ملاقات‘ شام میں جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال
May 15, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور شاہی کابینہ کے اہم وزراءسے ملاقات کی ہے۔ ویانا مذاکرات سے پہلے امریکی وزیرخارجہ کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزامریکی وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں شامی جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد اور وزیرخارجہ سمیت شاہی کابینہ کے دیگر اہم وزیر بھی موجود تھے۔ جان کیری کے دورہ سعودی عرب کو ویانا مذاکرات سے قبل انتہائی اہم قرار دیاجا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے امریکا اور روس ویانا میں شامی بحران پر مذاکرات کرینگے جس میں ایران‘ ترکی اور چین کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔