Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جان کیری کا وزیراعظم نوازشریف کو فون، ذکی الرحمٰن کی رہائی پر بھی بات ہوئی: میری ہاف

جان کیری کا وزیراعظم نوازشریف کو فون، ذکی الرحمٰن کی رہائی پر بھی بات ہوئی: میری ہاف
April 17, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یمن کے تنازعہ پر وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر زکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے بتایا کہ جان کیری نے چودہ اپریل کو پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا پاکستان کو سعودی عرب کی فوجی مدد کیلئے کہہ رہا ہے تو ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے۔ میری ہاف نے کہا اس موقع پر زکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت پر رہائی کے بارے بات ہوئی اور جان کیری نے ممبئی حملوں میں مارے جانے والے افراد کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے مقدمہ کی تیزی سے سماعت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ امریکا کراچی میں ہلاک ہونے والی امریکی خاتون کے بارے میں بھی حکام سے رابطے میں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔