جان لیوا کورونا نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی

لندن (92 نیوز) جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی، برطانیہ میں کورونا سے مزید 768، اٹلی میں 420، فرانس میں 389 مریض دم توڑ گئے۔
اسپین میں مزید 367، برازیل میں 357، بیلجیئم میں 189 ہلاکتیں رپورت ہوئیں، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچی۔
جرمنی میں 148 اور سویڈن میں 131 افراد ہلاک ہوگئے، ترکی میں ایک روز کے دوران مزید 109 مریض دم توڑ گئے۔
بھارت میں 24 گھنٹوں کےدوران 59 ہلاکتیں اور 1408 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، انڈونیشیا میں مزید 42 افراد کورونا کے باعث مارے گئے۔