Saturday, July 27, 2024

جانور چوری کے واقعات بڑھنے لگے ، پولیس روک تھام میں ناکام

جانور چوری کے واقعات بڑھنے لگے ، پولیس روک تھام میں ناکام
August 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے۔واردات کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں ملزمان کو بکرا چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے،تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔ کراچی کے علاقے انچولی میں فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر سے دو  ملزمان موٹر سائیکل پر بکرا لے اڑے۔بکرا چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو 92 نیوز چینل کو موصول ہو گئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں ،پہلے ایک ملزم جائزہ لیتا ہے اور کچھ دیر بعد بکرے کی رسی کو کھول کر خاموشی سے باہر کی جانب چل پڑتا ہے۔ ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل پر آتا ہے اور بکرے کو موٹرسائیکل پر ڈال کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہروں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ عید الاضحی کی آمد کیساتھ ہی جانور چوری کی وارداتوں میں اضافہ  دیکھا جا رہا ے لیکن پولیس ابھی تک روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام ہے ۔