Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جانور آوازیں کیسے نکالتے ہیں ؟ گوگل نے بچوں کی مشکل آسان کر دی

جانور آوازیں کیسے نکالتے ہیں ؟ گوگل نے بچوں کی مشکل آسان کر دی
April 5, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل نے جانوروں کی آوازیں نکالنے والا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے نئے فیچر کے ذریعے لوگ انیس جانوروں کی آوازیں سن سکیں گے۔ اس فیچر میں ہاتھی‘ بلی‘ بھیڑیا‘ بکری‘ گھوڑا‘ مور‘ زیبرا‘ ببرشیر‘ ہرن‘ الو اور مرغے کی آوازیں شامل ہیں۔ گوگل میں ”اینیمل ساونڈز“ ٹائپ کرنے سے تقریباً 19 جانوروں کی آوازوں کے آڈیو کلپس سامنے آ جاتے ہیں۔ صارفین یہ آوازیں اینڈرائیڈ موبائل، آئی او ایس اور ویب سائٹ پر بھی سن سکتے ہیں۔ یہ فیچر بتاتا ہے کہ ان جانوروں کی آواز کیسے نکالی جاتی ہے۔ گوگل نے یہ فیچر خاص طور پر بچوں کیلئے تیار کیا ہے جو اس بات کی جستجو میں رہتے ہیں کہ جانور آوازیں کیسے نکالتے ہیں اور پھر ان کی نقالی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔