Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جانتے ہیں رشوت کس نے دی لیکن یہ معلوم نہیں کہ کون کون بکا ہے ، عمران خان

جانتے ہیں رشوت کس نے دی لیکن یہ معلوم نہیں کہ کون کون بکا ہے ، عمران خان
March 5, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں عمران شاہ کے گھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ۔ چار چار کروڑ روپے دے کر راتوں رات اراکین کےضمیر خریدے گئے ۔ خیبر پختونخوا کے کچھ اراکین کو بھی پیسہ دیا گیا ۔
کپتان نے کہا کہ یہ جانتے ہیں رشوت کس نے دی لیکن یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کون کون بکا ۔
عمران خان نے کہا کہ نیب،ایف آئی اورالیکشن کمیشن کوسینٹ الیکشن میں خرید و فروخت پر تحقیقات کرنا چاہے ۔ چیف جسٹس بھی نوٹس لیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف 900 ارب روپے ملک سے باہر لیکر گئے لیکن صفائی پیش نہیں کی، اس لئے سزا ہوئی اور اب وہ سیاسی شہید بنناچاہتےہیں لیکن چوری کرنے والے کو شہادت نہیں جیل ملتی ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کا کوئی وارث نہیں ، گارڈ فادر لندن چلے گئے ، باقی سیاستدانوں کو اس شہر سے کوئی غرض نہیں ۔
کپتان نے آئندہ الیکشن کراچی سے لڑنے کا بھی اعلان کیا ۔
اس سے پہلےسندھ کے سابق وزیر محمدعلی شاہ کے صاحبزادے عمران شاہ ، صنعتکار مہرین الہی ، ثاقب ملک ، اداکارہ پروین اور پیپلزکی رہنما کوثر عامر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔