Monday, October 3, 2022

جانباز سپاہی سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

جانباز سپاہی سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

راولپنڈی (92 نیوز) مادر وطن کے بہادر اور جانباز سپوت سپاہی سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
سپاہی سوار محمد حسین 18 جنوری 1949 کو ڈھوک پیر بخش ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ 3 ستمبر 1966 کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔
1971کی جنگ کے دوران سوار محمد حسین نے اپنے یونٹ کے ہمراہ دشمن کاجانفشانی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے 5 دسمبر 1971 کو ظفر وال شکر گڑھ کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کئے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچایا۔ وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے۔ ان کی نشاندہی پر بھی پاک فوج نے دشمن کے کئی ٹینکوں کو تباہ کیا۔ 10 دسمبر 1971 کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کر گئے۔
شہادت کے وقت سوار محمد حسین کی عمر 22 سال اور 6 ماہ تھی۔ وہ پاک فوج کے سب سے پہلے سپاہی تھے جنہیں ان کی بہادری پر پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر عطاء کیا گیا۔