Saturday, March 2, 2024

جام شورو ،انڈس ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم ، سلنڈر پھٹنے سے 6افراد جاں بحق

جام شورو ،انڈس ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم ، سلنڈر پھٹنے سے 6افراد جاں بحق
April 19, 2018
جام شورو ( 92 نیوز ) جام شورو کے قریب انڈس ہائی وے پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک کار کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے ۔زخمی اور میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل  ہیں۔