Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جامن کا پھل خوش ذائقہ کے ساتھ صحت کے لئے بھی مفید

جامن کا پھل خوش ذائقہ کے ساتھ صحت کے لئے بھی مفید
June 30, 2017

لاہور(92نیوز)قدرت نے زمین پر انسانوں نے لیے بے شمار نعمتوں کااہتمام کیاہے، ان نعمتوں میں سے ایک نعمت موسمی پھل جامن بھی ہے جس کی دستیابی کادورانیہ توبہت کم ہے مگر یہ بہت فائدہ مند اور ہرکسی کا من پسند بھی ہے

تفصیلات کے مطابق مون سون کاموسم ہواورجامن کے بغیرہو یہ بات مکمل نہیں ہوتی ،جامن ایساذائقے دارپھل ہے جس کے بے شمارطبی فوائدبھی ہیں۔ جامن شوگر کنٹرول سمیت جگر کی گرمی کی بیماری کیلئے بھی بہترین دوا ہے ۔

شہری کہتے ہیں بارش کے موسم کامزاجامن کیساتھ دوبالاہوجاتاہے۔

نہرکنارے ،پارکس کی قریبی سڑکوں پر ٹھیلوں پرسجے کالے کالے جامن شہریوں کواپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔