Sunday, September 8, 2024

جامعہ ہجویریہ لاہور کے طلباءمیں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی خصوصی تقریب

جامعہ ہجویریہ لاہور کے طلباءمیں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی خصوصی تقریب
May 14, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں جامعہ ہجویریہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءمیں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا داتا دربار میں منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماءنے شرکت کی۔ تفصیلات  کے مطابق جامعہ ہجویریہ سے فارغ التحصیل طلباءمیں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب داتا دربار مسجد میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اوقاف شہریار سلطان اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری تھے۔ معروف کالم نویس اور شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی اور مختلف مکاتب فکر کے علماءنے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف شہریار سلطان نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈل دینی مدرسوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے جہاں دین کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم کی تعلیم بھی فراہم کی جا سکے۔ تقریب میں دورہ حدیث کے چوراسی ، تخصیص الفقہ کے دس اور موقوف علیہ کے چھتیس طلباءمیں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ تنظیم المدارس، پنجاب یونیورسٹی اور لاہور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو وظائف بھی دیئے گئے۔