Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جامعہ کراچی: ہربل ادویات کی معلومات پر مبنی ویب سائٹ کا افتتاح

جامعہ کراچی: ہربل ادویات کی معلومات پر مبنی ویب سائٹ کا افتتاح
October 9, 2015
کراچی(92نیوز)جامعہ کراچی میں 23 ملین روپے کی لاگت سے ہربل ادویات کی معلومات پر مبنی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ ویب سائٹ کا افتتاح صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کیا۔ تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی میں 23 ملین روپے کی لاگت سے ہربل ادویات کی معلومات پر مبنی ویب سائٹ کے افتتاح  کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام  نباتاتی ادویات کا استعمال اور ان کی حفاظت کے لئے  اٹھایا  گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا  اس خطے کی نباتات سے ادویات بنا کر مغربی دنیا  اپنی مصنوعات بنا کر فروخت کر رہی ہےاسی لئے ان نباتات کو محفوظ بنانے اور معلومات کے لئے ویب سائٹ بنائی  ہےجس کے لیئے  حکومت سندھ نے 23 ملین جاری کئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  حکومت  جامعہ کراچی کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کرے گی حکومت سندھ اس معاملے پر جلد وائس چانسلر سے ملاقات کر ے گی۔ ایک سوال کے جواب میں  مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کر لی ہے۔صوبے کے لوگ پہلے کی طرح ہمیں  ہی ووٹ دیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔