جامعہ کراچی کے طلبہ نے شجرکاری مہم کاآغاز کردیا

کراچی ( 92 نیوز ) جامعہ کراچی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات نے شجرکاری مہم کاآغازکردیا نوجوانوں کاکہناتھاکہ پیارے وطن کو سرسبز اور ہرا بھرا بنانے کے لئے پودے پاکستان کے نام لگا رہے ہیں۔
’’ایک پودہ پاکستان کے نام‘‘ شہر کو سر سبز بنانے کے مشن کو اپناتے ہوئے جامعہ کراچی کے طلبہ نے شجرکاری مہم شروع کردی ، طلبہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو سرسبز بنانے کا عزم کیاہے۔
شجرکاری مہم میں طلبا اور طلبات نے نہ صرف پودے لگائے بلکہ انہیں اپنا نام بھی دیا۔
جامعہ کراچی کے احاطے میں 200 پودے لگائےگئے جن کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا تھا ۔