Saturday, July 27, 2024

جامعہ کراچی میں جبری بھتہ عروج پر پہنچ گیا ، کلرک ہی لوٹ کھسوٹ میں ملوث نکلے

جامعہ کراچی میں جبری بھتہ عروج پر پہنچ گیا ، کلرک ہی لوٹ کھسوٹ میں ملوث نکلے
February 7, 2017
کراچی(92نیوز)جامعہ کراچی میں جبری بھتہ کی گونج وہ بھی امتحانی  فارم پرکوئی اور نہیں کلرک ہی مادر علمی  میں لوٹ کھسوٹ میں ملوث نکلےویڈیو نےسب کچھ بتادیامعاملے ہے کیا۔ تفصیلات کےمطابق کلرک کی حمایت جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کے گلے پڑ گئی ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ،،یہ مثال پوری ہوتی ہے جامعہ کراچی انتطامیہ پر جس نے  طلبہ کے شکایت پر کان نہ دھرے تو بیچ چوراہے ہنڈیا پھوٹ گئی فوٹیج میں صاف دیکھ جاسکتا ہے کہ  شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے کلرک سفیر کس دیدہ دلیری سے طلبہ سے رشوت کا تقاضہ کررہے ہیں۔بے چارے طلبہ  نے رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو شکایت لگائی تو الٹا جان پر بن آئی تھی ۔ ویڈیونے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا  اب جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی کو ایکشن لینا ہی پڑے گا ۔