Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جامعہ کراچی ، خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر پروفیسر انصاری پر پابندی عائد

جامعہ کراچی ، خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر پروفیسر انصاری پر پابندی عائد
January 29, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی یونیورسٹی نے خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مشہور ادیب پروفیسر سحر انصاری کے یونیورسٹی میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی ۔  پروفیسر سحر انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 76سال اور دل کے مریض ہیں، اُن پر جھوٹا الزام لگایا گیا ۔

پروفیسرسحرانصاری پر ایریا اسٹڈی سینٹر کی ڈاکٹر نوین نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی گئی تھی  ، جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا ۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر سحر انصاری نے گلے ملنا اور ہاتھ ملانا کو عام سی بات قرار دیا ۔

پروفیسر سحر انصاری کا کہنا ہے 76 برس کی عمر میں دل کا مریض ہوں ۔ ڈاکٹر نوین نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا ۔