Friday, December 8, 2023

جامشورو ، کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران دو مزدور جاں بحق

جامشورو ، کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران دو مزدور جاں بحق
April 17, 2019

جامشورو ( 92 نیوز)  جامشورو کے قریب کوئلے کی کان میں  کھدائی کے دوران 2مزدور جاں بحق ہو گئے۔

جامشورو کے قریب لاکھڑا کول مائینز میں کھدائی کے دوران جاں بحق ہونے والے  مزدوروں کی شناخت  45 سالہ انعام اللہ  اور 38 سالہ امیر نواب  کےناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق  مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے بتایا جاتا ہے، انعام اللہ اور امیر نواب  کی ہلاکت  کان کی کھدائی کے دوران  گیس بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 مزدوروں کی لاشیں  ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جامشورو کے ہی علاقے میں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں اور بیٹی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں ۔

جامشورو کے عالقے کوٹری کی دریا آباد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شبانہ اور اسکی 8 سالہ بیٹی کی قتل کی اطلاع کوٹری پولیس کو ملی۔

پولیس نے گھر پہنچ کر ماں اور بیٹی کی لاشیں تحویل میں لے لیں، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ شبانہ شیخ اپنی  بیٹی ثوبیہ شیخ کے ساتھ رہتی تھی ،  ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔