Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جامشورو کا دراوت ڈیم پانی کی چوری کیلئے بنایا گیا تھا، فیصل واوڈا

جامشورو کا دراوت ڈیم پانی کی چوری کیلئے بنایا گیا تھا، فیصل واوڈا
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ  جامشورو میں واقع دراوت ڈیم پانی کی چوری کے لئے بنایا گیا تھا، سندھ کے لوگ پیاسے مررہے ہیں اور 25 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لئے یہ ڈیم تعمیر کیا گیا جسے اب صوبائی حکومت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے نوری آباد کے قریب سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے دراوت ڈیم کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 11 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا یہ ڈیم دراصل پانی کی چوری کے لئے بنایا گیا ، بااثر افراد کی 25 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لئے یہ منصوبہ بنایا گیا جسے اب بنانے والے بھی قبول نہیں کررہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب سندھ حکومت دراوت ڈیم کو لینے کے لئے تیار نہیں تو یہ منصوبہ بنایا کیوں تھا، انہوں نے کہا کہ دراوت ڈیم کو قابل استعمال بنایا جائے گا اور ہر حال میں پانی کی چوری روکی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔