Friday, September 30, 2022

جامشورو : بس الٹنے سے 7افراد جاں بحق

جامشورو : بس الٹنے سے 7افراد جاں بحق
جامشورو(92نیوز)ضلع جامشورو میں سن کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی ہے جس میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے سات افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ20افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ شہداد کوٹ سےکراچی جاتے ہوئے پیش۔ ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔