Tuesday, November 29, 2022

جامشورو: ایمبولینس اورٹرک میں ٹکر،5افراد جاں بحق

جامشورو: ایمبولینس اورٹرک میں ٹکر،5افراد جاں بحق

جامشورو (92نیوز) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس مہڑ سے کراچی  جا رہی تھی کہ مانجھند کے قریب تیزرفتار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار ایک ہی گھر کے پانچ افراد موقع پر ہی  جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا۔ پولیس نے ٹرک  کوتحویل میں لے لیا ہے۔