جاتی عمرہ میں وزیراعظم ہاوس کی سکیورٹی پرمامور کانسٹیبل فائرنگ سے جاں بحق

لاہور (92نیوز) لاہورکے علاقے جاتی عمرہ میں وزیراعظم ہاو¿س کی سکیورٹی پرمامورکانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ رائیونڈ کے علاقہ جاتی عمرہ میں وزیراعظم نوازشریف کے گھر کی سکیورٹی پر مامور ابراہیم کانسٹیبل ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔
مقتول کانسٹیبل جیابگا کا رہنے والا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ لاش کو پورسٹ مارٹم کےلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔