Wednesday, September 28, 2022

جاتی امرا کی اراضی کا انتقال منسوخی، مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر پیش کرنے کی ہدایت جاری

جاتی امرا کی اراضی کا انتقال منسوخی، مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر پیش کرنے کی ہدایت جاری
September 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جاتی امرا کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کرنے کے حوالے سے مریم نواز کی جانب سے عدالتی نوٹسز موصول نہ کرنے پر عدالت نے مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے اور تصویر بنا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

سول جج محمد عمران عاشق نے یوسف عباس کی درخواست پر تعمیل کنندہ کو احکامات جاری کر دیئے۔ تعمیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز موصول نہیں کیے جا رہے۔ عدالت نے یوسف عباس اور ان کے بھائی عزیز عباس سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے سی رائیونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کیے۔