Tuesday, December 5, 2023

جائیداد کی خریدوفروخت میں کالا دھن استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، بینکوں سے بھی تفصیلات حاصل کی جائینگی: ذرائع ایف بی آر

جائیداد کی خریدوفروخت میں کالا دھن استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، بینکوں سے بھی تفصیلات حاصل کی جائینگی: ذرائع ایف بی آر
May 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جائیداد کی خریدوفروخت میں کالا دھن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ہیراپھیری کرنے والوں پر ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کالا دھن استعمال ہو رہا ہے۔ جائیداد کی خریدوفروخت میں کالا دھن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ خریدوفروخت میں ہیرا پھیری کرنے والوں پر بھی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہونے والا لین دین بینکوں کے ذریعے ہوتا ہے، اس سلسلے میں بینکوں سے بھی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ اگلے بجٹ میں حق شفعہ کا قانون نافذ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ یہ قانون حق شفعہ دیہی علاقوں میں نافذ ہے جبکہ اس قانون کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی پھیلایا جائے گا۔ قانون کے تحت حکومت کم قیمت پر جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکے گی۔