Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جائیداد کا بھوت، ماں نافرمان بیٹے کی فائرنگ سے زخمی

جائیداد کا بھوت، ماں نافرمان بیٹے کی فائرنگ سے زخمی
May 10, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں جائیداد کا بھوت نافرمان بیٹے پر ایسا سوار ہوا کہ ماں کو ہی فائرنگ سے زخمی کر دیا، زخمی ماں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چک نمر 52 ر ب میں اولاد کی بے حسی کی بھینٹ ماں چڑھ گئی۔ تھانہ بلوچنی کے علاقے میں بائیس سالہ محمد کاشف کی اپنی ماں سے جائیداد کا معمولی تنازعہ سامنے آنے پر مشتعل ہو کر ماں پر فائرنگ کر دی۔ گولی اڑتالیس سالہ زاہدہ بی بی کے سر پر لگی جسے شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔