Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ثبوت ، شواہد کی موجودگی میں بھی نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے ، عثمان ڈار

ثبوت ، شواہد کی موجودگی میں بھی نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے ، عثمان ڈار
March 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے نیب کو خط کے ذریعے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔
خط میں لکھا کہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تیرہ نکات درج ہیں ۔ خواجہ آصف کے ابو ظہبی اکاونٹس کی تفصیلات نیب کو بھجوا دیں۔ خواجہ آصف کے زیر استعمال بینکوں کے نام اور اکاونٹس نمبر کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔
خط میں لکھا کہ خوآجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں ۔ ثبوت اور شواہد کی موجودگی میں بھی نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے ۔ نیب بلا تاخیر اور بلا امتیاز خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کا اغاز کرے ۔ خواجہ آصف کی اہلیہ کے اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔ نیب کارروائی کا آغاز کرے مزید ثبوت فراہم کریں گے ۔
عثمان ڈار نے الزام عائد کیا کہ خواجہ آصف کے فارن اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے ۔ منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاونٹس بھی استعمال کئے گئے ۔ کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں نہیں ۔
خط میں لکھا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ تسلیم کر چکے ۔