Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں
February 10, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس اٹار  ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ چھ مرتبہ  گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے  مگر  اب کی بار پروڈیوسر رونی سکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد بالآخر ثانیہ سے معاملات طے کر ہی لئے ہیں۔ فلم میں بھارتی ٹینس اسٹار کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عکس بند کیا جائے گا۔