ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب

سنگاپور(سپورٹس ڈیسک)ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئیں، دونوں نے ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ثانیہ اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی نے سنگا پور میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
بھارتی اور سوئس کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میچ میں چائنیز تائی پے کی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں چھے چار اور چھے دو سے شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے میں دونوں کا رواں سال کے دوران یہ دسواں فائنل مقابلہ ہو گا۔ اب تک ہونے والے نو مقابلوں میں سے وہ آٹھ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔