Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے چائنا اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے چائنا اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
October 11, 2015
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے چائنا اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، بھارتی اور سوئس سٹار پر مشتمل جوڑی کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے۔ تفصیلات کےمطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس  کا مقابلہ تائی پے کی ہو چنگ چان اور ینگ جین چان سے تھا۔ فاتح جوڑی نے حریف ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات چھے، چھے ایک اور دس آٹھ سے شکست دی۔ ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی کا یہ مسلسل چوتھا جبکہ رواں سیزن کے دوران آٹھواں ٹائٹل ہے۔ واضح رہے کہ اس جوڑی کو  گزشتہ چار ٹورنامنٹس کے دوران سترہ میچوں میں انہیں صرف دو سیٹس میں شکست ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔