Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ثاقب نثار مبینہ آڈیو ٹیپ معاملہ، اٹارنی جنرل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب

ثاقب نثار مبینہ آڈیو ٹیپ معاملہ، اٹارنی جنرل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب
November 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق اٹارنی جنرل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ سوشل میڈیا پر روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے، کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟، عدالت نے صرف قانون کے مطابق حقائق کو دیکھنا ہے، جوڈیشل ایکٹوزم میں نہیں جانا، ایسی تحقیقات سے کل کوئی بھی کلپ لا کر کہے گا تحقیقات کریں۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی، درخواست پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔