Sunday, October 2, 2022

ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا،نواز شریف نشانہ تھا،مریم نواز

ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا،نواز شریف نشانہ تھا،مریم نواز

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر لگا دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔

ٹویئٹر پر دیئے گئے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔

مریم نواز نے جسٹس فیصل عرب کے اضافی نوٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟ کیا آپ نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے ہیں۔