Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تیونس کی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

تیونس کی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان
August 8, 2019
تیونسیا(نیٹ نیوز)شمالی افریقی ملک تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا۔ تیونس کی 21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ ا نہیں 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے ۔ رقاصہ نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو وہ ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کردیں گی اور مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کریں گی۔ نرمین صفر نے کہا کہ وہ ان مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنائیں گی جو کسی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے مکر جائیں گے ۔ نرمین صفر کے مطابق وہ جائیداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دیں گی۔ نرمین صفر کے مطابق وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔