Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیونس : پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک منظور‘ وزیراعظم حبیب اسد برطرف

تیونس : پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک منظور‘ وزیراعظم حبیب اسد برطرف
July 31, 2016
سوس (ویب ڈیسک) تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد کو پارلیمنٹ نے برطرف کر دیا۔ پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم حبیب اسد کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد صدر الباجی قائد السبسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ ایک سو اکانوے ارکان کے ایوان میں تحریک کی کامیابی کے لیے ایک سو نو ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی جسے ایوان کے ایک سو اٹھارہ ارکان نے معمولی بحث کے بعد منظور کر لیا۔ سن دو ہزار گیارہ میں عرب دنیا میں جمہوریت کی حمایت کی لہر شروع ہونے کے بعد تیونس میں وزیر اعظم پر شدید تنقید جاری تھی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔