Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیونس : نیا جنگی بحری جہاز پہلی بارنمائش کیلئے میڈیا کے سامنے پیش

تیونس : نیا جنگی بحری جہاز پہلی بارنمائش کیلئے میڈیا کے سامنے پیش
August 22, 2015
تیونس(ویب ڈیسک)تیونس میں نیا جنگی بحری جہاز  پہلی بار نمائش کیلئے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق تیونس میں نیا جنگی بحری جہاز پہلی بار نمائش کے لئے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے،،استقلال نامی  پہلا بحری جہاز   مکمل طور پر تیونس میں بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز  بحری جنگی  جہاز کی نمائش کے موقع پر  تیونس کے نیول حکام کا کہنا تھا کہ استقلال نامی جہاز  ستائیس میٹر طویل ہے جسے  تیونس کی نیول اکیڈمی کے طلبا اور ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے ،،استقلال بحری جہاز کا پراجیکٹ دو ہزار بارہ میں شروع کیا گیا تھا جسے مکمل کرنے میں نوے ہزار گھنٹے درکار ہوئے۔ کمانڈر مکرم توزی نیول آرکیٹیکٹ ہیں جو اس پراجیکٹ کے انچارج تھے۔ حکام کے مطابق بحری جہاز کی تیاری میں عالمی مارکیٹ سے چالیس فیصد کم لاگت آئی ہے۔