تیونس میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ،24افراد ہلاک
تیونس ( 92 نیوز) تیونس میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ۔
تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق شمالی علاقے عمدون میں مسافروں سے بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ، حکام نے حادثے میں چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بدقسمت بس میں 43 مسافر سوار تھے ، صدر اور وزیر اعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔