Wednesday, October 5, 2022

تیونس میں صدر قیس سعید کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

تیونس میں صدر قیس سعید کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے
September 19, 2021 ویب ڈیسک

تیونس (92 نیوز) تیونس میں سیاسی صورت حال کشیدہ ہو گئی۔ صدر قیس سعید کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

تیونس کے دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں شہریوں نے اقتدار پر قبضہ کرنے پر صدر قیس سعید کے خلاف نعرے بازی کی۔ صدر کے خلاف دارالحکومت میں مظاہرے کیئے گئے۔ مظاہرے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہو کر نعرے لگاتی رہیں۔

صدر قیس سعید نے جولائی میں پارلیمنٹ تحلیل کرکے اقتدار سنبھال لیا تھا۔