Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تین ہفتے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم نہیں کریگی : ایاز صادق

تین ہفتے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم نہیں کریگی : ایاز صادق
October 13, 2015
  لاہور(92نیوز)نون لیگ  کے نومنتخب رکن اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  تین ہفتے پہلے  ہی بتا دیا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب  کے نتائج تسلیم نہیں کرے گی، پی پی ایک سو سینتالیس کا نتیجہ قبول ہے تو ان کے  حق میں رزلٹ سے انکار کیوں؟؟؟ تفصیلات کےمطابق اچھرہ لاہور میں مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کے ضمنی انتخابی معرکہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا چھپن ہزار جعلی ووٹوں کا الزام مسترد ہو گیا ہے۔ سوا دوسال میں دوبارہ الیکشن لڑتے ہوئے جیتنا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے،یہ صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ انکی حمایت کرنے والی تمام جماعتوں کے خلاف فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کو انا کا مسئلہ چھوڑ کر متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے قدم آگے بڑھانا چاہیے۔ عمران خان جماعت کے لیڈر ہیں بدزبانی انہیں زیب نہیں دیتی وہ اپنی جماعت کے نوجوانوں کو جو تربیت دے رہے ہیں کیا وہ اپنی اولاد کو بھی وہ ہی سکھانا پسند کریں گے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر دھرنوں اور احتجاج کی سیاست بند نہ ہوئی تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ سکے گی۔ چین کی سرمایہ کاری کے بعد توقع کررہے ہیں کہ باقی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔