Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تین کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ؟ طالبان اور داعش کی لڑائی میں 20جنگجو مارے گئے، 12داعش جنگجو طالبان نے قیدی بنا لئے

تین کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ؟ طالبان اور داعش کی لڑائی میں 20جنگجو مارے گئے، 12داعش جنگجو طالبان نے قیدی بنا لئے
May 25, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان اور داعش آپس میں لڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان اور داعش میں لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بیس جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان فوج کے ترجمان کے مطابق لڑائی افغان صوبہ فراہ کے ضلع خاکی سفید میں ہوئی۔ افغان طالبان نے داعش کے بارہ جنگجو یرغمال بنا لئے۔ واضح رہے کہ داعش اور افغان طالبان کے درمیان رواں ماہ لڑائی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اسی ماہ داعش اور افغان طالبان کے درمیان نازیان اور دربابا کے علاقوں میں بھی لڑائی ہوئی تھی۔ داعش اور طالبان کی پہلی لڑائی میں طالبان کے تین کمانڈر مارے گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔