Wednesday, December 6, 2023

تین وکٹیں گرنے کے بعد نون لیگ کی آج اہم بیٹھک !!! پی ٹی آئی کو نئی سیریز کی دعوت دینے پر مشاورت کی جائےگی

تین وکٹیں گرنے کے بعد نون لیگ کی آج اہم بیٹھک !!! پی ٹی آئی کو نئی سیریز کی دعوت دینے پر مشاورت کی جائےگی
August 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد سیاسی رفقاء، آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کےلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت، سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل بھی شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہاو¿س میں ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت، وزرائ، مشیر قانون، سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن ٹربیونل کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت قانون سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت میں جایا جائے گا۔