Wednesday, October 5, 2022

تین ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنیوالے 13سکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس

تین ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنیوالے 13سکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس
لاہور(92نیوز)محکمہ تعلیم نے تین ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنیوالے لاہور کے تیرہ سکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم کے مطابق کوئی پرائیویٹ سکول موسم گرما کی چھٹیوں کی تین ماہ کی یکمشت فیس وصول نہیں کر سکتا تاہم لاہور کے تیرہ بڑے معروف سکولوں نے اس حکم کی خلاف ورزی کی۔ محکمہ تعلیم نے ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی او پرائیویٹ سکولز کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے شہر کے مختلف سکولوں کے دورے کئے اور والدین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ان سکولوں کیخلاف کارروائی کی اور انہیں نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جو آئندہ حکمت عملی مرتب کرے گا۔