Friday, December 9, 2022

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میو اسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ سراپا احتجاج

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میو اسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ سراپا احتجاج

لاہور (92 نیوز) ینگ ڈاکٹرز کے بعد تین ماہ  سے تنخواہیں نہ ملنے پر میو اسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ سراپا احتجاج بن گئے۔
تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر بے چینی اس قدر بڑھی کہ میو اسپتال کے سکیورٹی گارڈز مظاہرے پر مجبور ہو گئے۔
سکیورٹی گارڈز نے اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
ادھر ایم ایس میو اسپتال نے کہا کہ یہ ملازمین پرائیویٹ کمپنی کے ہیں۔
ان کو تنخواہیں دینا ہماری ذمے داری نہیں۔
دوسری طرف انتطامیہ کیساتھ مذاکرات کے مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔