Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تین مارچ کو باون سینیٹرز ایوان بالا کا حصہ بنیں گے

تین مارچ کو باون سینیٹرز ایوان بالا کا حصہ بنیں گے
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) تین مارچ بروز ہفتہ کو باون سینیٹرز ایوان بالا کا حصہ بنیں گے ۔
سینیٹ کے ممبرز کی تعداد کتنی ہوتی ہے ، ممبرز کا انتخاب کس طرح سے عمل میں لایا جاتا ہے کس صوبے سے کتنے سینٹرز منتخب ہوتے ہیں ۔ یقینا اہم سوالات ہیں ۔
واضح رہے کہ سینیٹرز کی آئینی مدت چھ برس ہے اور ہر تین برس کے بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جاتے ہیں جبکہ آدھے ارکان نئے منتخب ہوتے ہیں ۔
ایوان بالا کے ٹوٹل اراکین کی تعداد ایک سو چار ہے جبکہ صوبوں میں جنرل نشستوں کی تعداد بانوے ہے اور فاٹا سے آٹھ ،اسلام آباد سے چار ممبرز منتخب ہوتے ہیں ۔
اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں ۔ سندھ اور پنجاب سے 12 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا ۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بالترتیب 11 سینیٹرز منتخب ہونگے جبکہ فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوان بالا کا حصہ بنیں گے ۔
اسی طرح چاروں صوبوں سے تئیس ، تئیس ارکان منتخب ہوتے ہیں جن میں چودہ جنرل نشستیں جبکہ چار خواتین کے لئے مختص ہیں ۔ اسی طرح چار نشستوں پر ٹینکو کریٹ اور علما کو منتخب کیا جاتا ہے اور ایک نشست اقلیتوں کے لئے مختص ہے ۔