Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تین سال کوشش کی کہ آئین، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز نہ کروں، رضاربانی

تین سال کوشش کی کہ آئین، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز نہ کروں، رضاربانی
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہو گا اگر انکا نام دنیا کے ان چند اسپیکروں کی فہرست میں شامل ہو سکے جنہوں نے بادشاہ کے سامنے سر تو کٹوا دیا مگر پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز نہیں کیا ۔
اسلام آباد میں ایوان بالا سے خطاب میں رضا ربانی نے جیالوں کی پارٹی قیادت کو پیغام دیا کہ عہدہ اہم نہیں، پارٹی کے ساتھ رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نہ بنائیں لیکن ایسا انداز نہ اپنائیں ۔
ذرائع کے مطابق رضا ربانی نے ایوان بالا کی رکنیت چھوڑنے کا ارادہ کیا اور اس حوالے سے قریبی رفقا سے مشورہ کیا ۔ دوستوں نے سمجھایا اور بتلایا کہ سینیٹ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ دیں، پھر چاہیں تو عہدہ چھوڑ دیں ۔
ادھر پیپلز پارٹی نے پہلے میاں رضا ربانی کو ٹیکنوکریٹ کے بجائے جنرل نشست پر ٹکٹ دیا، پھر بمشکل سینیٹ کی عام نشست پر کامیاب کرایا اور پھر آصف زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز کو مسترد کیا ۔