Tuesday, September 27, 2022

تین دہائیوں سے سندھ پر قابض خاندان بتائے صوبے کیلئے کیاکیا،مراد سعید

تین دہائیوں سے سندھ پر قابض خاندان بتائے صوبے کیلئے کیاکیا،مراد سعید

اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ تین دہائیوں سے سندھ پر قابض خاندان بتائے کہ صوبے کے لئے کیا کیا ہے ،  بلاول کی سیاست پرچی سے شروع ہوئی،آصف زرداری کے دور میں ہر روز کرپشن کا نیا کیس سامنے آتا تھا، چھوٹے میاں سلیکٹر اور چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے نے جوابی وار کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو کھری کھری سنا دیں  اور شہباز شریف پر سلیکٹر اور چور دروازہ ڈھونڈے کا الزام عائد کردیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ زرداری دور میں روز کرپشن کا نیا کیس سامنے آتا تھا ،  ہم چار پانچ دہائیوں اور تین نسلوں کا بھی حساب لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست نے ضیا کی کھوکھ سے جنم لیا،تاریخ جانتی ہے کون کس کو ڈیڈی کہتا تھا،آج بھی چھوٹے میاں سلیکٹر اور چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔