Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تین دن کا کھیل باقی رہ گیا ،مریم نوازنے فوائد اٹھائےہیں تو ثابت ہوجائے گا: شیخ رشید

تین دن کا کھیل باقی رہ گیا ،مریم نوازنے فوائد اٹھائےہیں تو ثابت ہوجائے گا: شیخ رشید
July 7, 2017

کراچی(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کراچی پہنچتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کو نشانے پر لے لیا، بولے تین دن کا  کھیل باقی رہ گیا ہے مریم صاحبہ نے فوائد اٹھائے ہیں ثابت ہو جائے گا.

تفصیلات کےمطابق کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے ن لیگ کو لیا آڑے ہاتھ ۔  پانامہ جے آئی ٹی پر بات کرتے ہوئے بولے تین دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے مریم صاحبہ نے فوائد اٹھائے ہیں ثابت ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف کو دو تہائی اکثریت ملی انھوں نے اپنے پاوں پر خود کلہاڑا مارا۔ عمران خان کو کریڈیٹ دیتا ہوں انھوں نے تاریخ بدل ڈالی ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کیا  ۔ شیخ رشید نے پی ٹی آئی سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر پی ایس 114 کی کمپین پر آیا ہوں۔ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انھوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نیب قوانین کو سندھ میں اپنے قوانین کے لیے ڈھالا جا رہا ہے جو غلط ہے۔