Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تین خواتین سمیت سات برطرف سول ججز اپنے عہدوں پر بحال

تین خواتین سمیت سات برطرف سول ججز اپنے عہدوں پر بحال
October 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے تین خواتین سمیت سات برطرف سول ججز کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے ان ججز کو مس کنڈکٹ پرعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے سات سول ججوں کوبحال کیا بحال ہونے والوں میں ندیم اصغر، صائمہ آصف، ظل ہما، بشری فرید، مظفر حسین مغل، قمرالزماں طارق اور امجد علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سات جولائی دو ہزار چودہ  میں مس کنڈکٹ کی بناء پر سول ججز کو ان کے عہدے ہٹادیا گیا تھاجبکہ لاہورہائیکورٹ کے تین ججز پرمشتمل سب کمیٹی نے مس کنڈکٹ ثابت  نہ ہونے پر انہیں بحال کیا.  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔